Hur Ali News

این سی او سی نے 8 شہروں میں ویکسین شدہ افراد کی تعداد زیادہ ہونے پر پابندیاں کم کر دیں

این سی او سی نے 8 شہروں میں ویکسین شدہ افراد کی تعداد زیادہ ہونے پر پابندیاں عائد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ میں پابندیاں کم کر دی گئی ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن شہروں میں کورونا پابندیاں کم کی گئی ہیں اُن میں میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو بھی شامل ہیں۔
ان شہروں میں سینما ہالز ویکسن شدہ افراد کے لیے ہفتے میں سات روز کُھلیں گے۔ اس کے علاوہ آؤٹ ڈور تقریب میں ایک ہزار جبکہ ان ڈور تقریبات میں 300 تک ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ این سی او سی کے مطابق ہفتے کے سات روز آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈائننگ کُھلا رہے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی لانے کا اعلان کیا تھا۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بندشوں کا انحصار ویکسینیشن پر ہو گا۔8 شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔ان شہروں میں سکردو، گلگت ،کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔40 فیصد ویکسینیشین والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں۔یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں وہ ویکیسن نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔
40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ ان 8 شہروں میں سینما ہالز اور مزارات ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔ 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے۔ ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پالیسی برقرار رہے گی۔یکم اکتوبر سے 8 شہروں میں شادی کی تقریبات روزانہ ہو سکیں گی،ائیر لائن میں کھانے کی پابندی بھی یکم اکتوبر سے ہٹائی جا رہی ہے۔
انڈور اجتماعات میں 200 سے بڑھا کر 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہے۔8 شہروں میں یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ یکم اکتوبر سے صرف ویکسینیشن کروانے لوگ ہی فضائی سفر کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، جس کے باعث کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ جبکہ زیادہ ویکسین شدہ افراد والے شہروں اور علاقوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *