Hur Ali News

یقین ہے جوبائیڈن کی عمران خان سے جلد بات چیت ہوگی، وینڈی شرمین

امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ یقین ہے جوبائیڈن کی عمران خان سے جلد بات چیت ہوگی، ہمیں اندازہ ہے کہ ہر ملک امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ چاہتا ہے، سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پر پاکستان کے تحفطات اور صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستانی ایڈیٹرز سے ملاقات کی، امریکی وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا کہ ری بپلکن کے 22 سینیٹرز نے سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پیش کیا، اس پر کیا کہیں گی؟ امریکی وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سینکڑوں بل ملتے ہیں جن کے پیچھے ہزاروں افراد ہوتے ہیں، سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پر پاکستان کے تحفطات اور صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان رابطے سے متعلق سوال پر کہا کہ یقین ہے جوبائیڈن کی عمران خان سے جلد بات چیت ہوگی، ہمیں اندازہ ہے کہ ہر ملک امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ چاہتا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ اس سے کوئی اور مطلب نہیں لیا جانا چاہیئے، جلد رابطہ ہوجائے گا۔ مزید برآں امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وینڈی شرمن نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صبح سویرے جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے تعزیت کا پیغام لے کر اسلام آباد پہنچ رہی ہوں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا، امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *